حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کا شان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے اس شہر کی مسجد علی اکبر(علیہ السلام) میں تفسیر قرآن کریم کے درس میں قرآن مجید اور شیعہ سنی مشترکہ احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو "فصل الخطاب" قرار دیا۔
کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آج ہمیں سنگین امتحان کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا: قرآن کریم مسلمانوں کی زبان ہے اور دینی تقاریر میں قرآن مجید اور شیعہ سنی مشترکہ حدیث سے استفادہ ہونا چاہیے۔
شہر کاشان کے امام جمعہ نے کہا: آج کی ہماری گفتگو اور پچاس سال پہلے کی گفتگو میں بہت فرق ہے۔ پچاس سال پہلے ہم جو کہتے تھے لوگ اسے قبول کرتے تھے لیکن آج لوگ ہر مطلب کو قبول نہیں کرتے۔
کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے شہید علی محمد اربابی جیسے شہداء کو آیات اور خدا کی کامل حجت قرار دیتے ہوئے کہا: اس شہید کے وصیت نامے میں آیا ہے کہ "میں نے تمام واجب نماز پڑھی ہیں حالانکہ مجھ سے تیرہ نماز شب قضا ہوئی ہیں"۔